ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی “مساکلی” سونم کپور اپنی اگلی فلم میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے فزیو تھراپی کی کلاسیں لینے لگیں۔ سپر اسٹار انیل کپور کی بیٹی فلم خوبصورت کے ری میک میں فزیو تھراپسٹ کا کردار ادا کریں گی۔ کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے وہ آج کل ممبئی میں واقع اپنی فزیو تھراپسٹ دوست کے کلینک میں وقت گزار رہی ہیں۔
وہ آئندہ ڈیڑھ ماہ تک کلینک میں اپنی دوست کے ہمراہ مریضوں کے علاج کا مشاہدہ کریں گی ۔سونم نے اس سے قبل حال ہی میں اپنی ریلیز ہونے والی فلم رانجھنا میں کردار نبھانے کے لئے دلی کے گرلز ہوسٹل میں کافی وقت گزارا تھا۔