لٹیروں کی سرداری کیلئے تقویٰ کی شرط مضحکہ خیز ہے، این جی پی ایف
Posted on July 22, 2013 By Tahir Webmaster کراچی
کراچی : الیکشن کمیشن کی جانب سے صدارتی انتخابات میں صدارتی امیدوار وں پر آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے اطلاق اور امیدواروں کا ان دونوں آرٹیکل کی شرائط پر پورا اترنا لازم قرار دیئے جانے کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاؤنڈیشن کے چیئرمین عمران چنگیزی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے وعدے، دعوے اور احکامات انتہائی خوش کن اور قوم کے محفوظ مستقبل کے ضامن ہوتے ہیں مگر افسوس کہ حالیہ قومی انتخابات ان تمام وعدوں، دعووں اور احکامات کے منافی نتائج کے حامل ثابت ہوئے جس کے وجہ سے عوام آج پھر جاگیرداروں و سرمایہ داروں اور ملک و قوم کو لوٹنے والوں کے ہاتھوں یرغمال بنے ہیں۔
ماضی کے مایوس کن ریکارڈ کے باجودالیکشن کمیشن کی جانب سے صدارتی انتخاب میں صدارتی امیدواروں پر 62 و 63 کے اطلاق کا اعلان صحرا میں نخلستان کے سراب جیسا ہے پھر بھی قوم کو توقع ہے کہ شاید اب کی بار الیکشن کمیشن عوامی امنگوں کی تکمیل میں کامیاب ہوجائے اور اسمبلی میں موجود داغدار ماضی کے حامل عوامی نمائندوں کی سربراہی کا سہرا شاید شاید کسی ایسے با کردار کے سر سج جائے جس کا ماضی بے داغ ہو اور آئندہ کا صدر پاکستان شایدکوئی صادق و امین بن جائے۔