اضلاع کی خبریں 21.7.2013
Posted on July 22, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
عید اور ٹرو کے روز مریضوں کے لئے خصوصی کھانے کا بھی اہتمام کیا جائے گاـپروفیسر انجم حبیب وہرہ
لاہور(جی پی آئی)انجمن بہبود مریضاں لاہور جنرل ہسپتال کے تعاون سے ہسپتال میں زیرعلاج تمام مریضوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لئے29جولائی کو عید گفٹ دیئے جائیں گےـیہ بات پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے آج انتظامی ڈاکٹروں کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی اجلاس میں ایم ایس ڈاکٹر امجد شہزاد، سوشل ویلفیئر آفیسر سائرہ رحمان اور انجمن بہبود مریضاں کے عہدیداران نے شرکت کیـپروفیسر انجم حبیب وہرہ نے اجلاس کو بتایا کہ مریضوں کو دیئے جانے والے عید کے تحائف میں ان سلے سوٹ بھی شامل کئے گئے ہیں تاکہ مریض عید کی خوشی سے پوری طرح لطف اندوز ہوسکیںـ انہوں نے کہا کہ مستحق اور نادار مریضوں کے چہروں پر عید کے مبارک موقع پر مسکراہٹیں بکھیرنا اور انہیں خوشیوں میں شامل کرنا بہت بڑی سعادت ہےـ ہمیں عید کی پرمسرت ساعتوں میں بیماریوں کے ہاتھوں دکھی انسانیت کو فراموش نہیں کرنا چاہیےـ انہوں نے کہا کہ عید اور ٹرو کے روز ہسپتال میں داخل مریضوں کے لئے خصوصی کھانے کا بھی اہتمام کیا جائے گا تاکہ ان افراد کے گھر سے دوری کے احساس کوکم کیا جاسکےـ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان برائلر فارمرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رانا عبدالستار نے کہا ہے کہ پولٹری بروکرز سرمایہ کاری کئے بغیر ہی کروڑوں روپے کما رہے ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بروکرز طے شدہ قیمت سے کم قیمت پر برائلرز مرغی لے کر زیادہ نفع میںمارکیٹ میں فروخت کر رہے ہیں، جنہیں نقصان کا بھی کوئی خوف نہیں ہے، جبکہ فارمرز مہنگی فیڈ، مہنگا چوزہ اور مہنگی ادویات خرید کر بروکرز سے بلیک میل ہو رہا ہے انہوں نے متعلقہ اداروں سے گزارش کی کہ ناجائز منافع خوروں کا محاسبہ کیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ پولٹری ایکٹ کو لاگو کرنے سے مذکورہ تمام مسائل حل ہو جائیں گے اور پولٹری انڈسٹری تنزلی کی بجائے ترقی کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پولٹری بروکرز سرمایہ کاری کئے بغیر ہی کروڑوں روپے کما رہے ہیں
لاہور(جی پی آئی) پاکستان برائلر فارمرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رانا عبدالستار نے کہا ہے کہ پولٹری بروکرز سرمایہ کاری کئے بغیر ہی کروڑوں روپے کما رہے ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بروکرز طے شدہ قیمت سے کم قیمت پر برائلرز مرغی لے کر زیادہ نفع میںمارکیٹ میں فروخت کر رہے ہیں، جنہیں نقصان کا بھی کوئی خوف نہیں ہے، جبکہ فارمرز مہنگی فیڈ، مہنگا چوزہ اور مہنگی ادویات خرید کر بروکرز سے بلیک میل ہو رہا ہے انہوں نے متعلقہ اداروں سے گزارش کی کہ ناجائز منافع خوروں کا محاسبہ کیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ پولٹری ایکٹ کو لاگو کرنے سے مذکورہ تمام مسائل حل ہو جائیں گے اور پولٹری انڈسٹری تنزلی کی بجائے ترقی کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
7سال اور کروڑوںکے اخراجات ،ضلع سرگودھا میں10زچہ بچہ مراکز صحت کا کام مکمل کیوںنہیں ہوا؟ محتسب پنجاب
لاہور(جی پی آئی)محتسب پنجاب جاوید محمودنے چیف سیکرٹری پنجاب کو حکم دیا ہے کہ7سال گذرجانے اور کروڑوں روپے کے اخراجات کے باوجودضلع سرگودھا میں10زچہ بچہ مراکز صحت کاتعمیراتی کام اب تک مکمل نہ ہونے کے معاملے کی تفصیلی انکوائری کیلئے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے سینئر افسران پر مشتمل اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دیں ۔اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی ضلع سرگودھا کے 10زچہ بچہ مراکز صحت کا موقع پر جاکر جائزہ لے ،عمارات میں استعمال کئے گئے میٹریل کی کوالٹی چیک کرے ،ان عمارات کو ا ب تک قابل استعمال نہ بنانے کے ذمہ داران کا تعین کرے اورغفلت کے مرتکب اہلکاروں اورافسران کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کرکے ایک ماہ کے اندرمحتسب پنجاب کو رپورٹ پیش کرے۔محتسب پنجاب نے سیکرٹری خزانہ کو بھی حکم دیاہے کہ وہ محکمہ صحت کی جانب سے ان سنٹرز کے لئے طلب کردہ سٹاف کی اسامیوں کی بلاتاخیرمنظوری دے تاکہ دیہی علاقوں کیلئے زچہ بچہ مراکز صحت کو جلد از جلد عوامی بہبود کیلئے زیراستعمال لایا جاسکے۔تفصیلات کے مطابق تحصیل بھلوال کے موضع پنڈی کوٹ میں رہائش پذیر ایک شہری محمد ضمیر الحسن نے محتسب پنجاب کو درخواست دی کہ ان کے گاؤں میں زچہ بچہ مرکز صحت کی عمارت شروع کی گئی تھی جو کئی سال گذرنے کے باوجود ابھی تک نا مکمل ہے جس کی وجہ سے علاقے کی خواتین اوربچے علاج معالجے کی سہولت سے محروم ہیں۔محتسب پنجاب نے ریجنل آفس سرگودھا کے ایڈوائزر محمد عبیداللہ سیال کو انکوائری کی ہدایت کی۔انکوائری کے دوران پتہ چلاکہ صرف پنڈی کوٹ ہی نہیں بلکہ ضلع سرگودھا میں 10زچہ بچہ مراکزصحت میں ابھی تک تعمیراتی مراحل مکمل نہیں ہو سکے۔پنجاب حکومت نے سات سال قبل Punjab Devolved Social Service Programmeکے نام سے ایک منصوبہ متعارف کرایا تھااوراس کے تحت ضلع سرگودھا کے مختلف دیہی علاقوںمیں 10زچہ بچہ مراکزصحت کی تعمیر کیلئے 3کروڑ81لاکھ روپے کی رقم فوری طور پر ضلعی حکومت کو فراہم کردی گئی تھی اور محکمہ ورکس اینڈسروسز کو تعمیراتی کام کی ذمہ داری دی گئی لیکن افسوسناک امر یہ کہ آج تک یہ عمارات مکمل نہ ہو سکیں ۔ابتدائی انکوائری میں محکمہ خزانہ ، مواصلات وتعمیرات اورمحکمہ صحت کے افسران ان عمارات کو اب تک قابل کار نہ بنانے کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالتے رہے حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ عمارات ابھی تک اپنے تعمیراتی مراحل میں ہیں اورکوٹ پنڈی کی عمارت میں بجلی کنکشن کے حصول کیلئے اپڈا کی جانب سے ڈیمانڈ نوٹس کی صرف 5380روپے کی رقم تک بھی محکمہ وررکس اینڈ سروسزجمع نہیں کراسکا۔محتسب پنجاب نے اپنے فیصلے میں تحریر کیا ہے کہ زچہ بچہ مراکز صحت کی عمارات کئی برسوں سے ناقابل استعمال اوربے کارپڑی ہیں اوریوںفنڈز فراہم کئے جانے کے باوجودکئی سالوں سے دوردراز کے دیہی علاقوں کی خواتین اوربچوں کو صحت عامہ کی سہولتوں سے محروم رکھا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان عمارات کی خستہ حالی محکمہ صحت ، محکمہ بلڈنگ اورضلعی حکومت سرگودھا کی بدترین غفلت اوربدانتظامی کی آئینہ دار ہے۔محتسب پنجاب نے حکم دیا ہے ان عمارات کا تعمیراتی کام جلدازجلد مکمل کیا جائے اورعمارات محکمہ صحت کے حوالے کی جائیں۔محکمہ صحت اورمحکمہ خزانہ ان مراکز کو فعال بنانے کیلئے ضروری سٹاف کی فراہمی اورتعیناتی کے مراحل جلد مکمل کریں اورچیف سیکریٹری پنجاب اعلیٰ سطحی انکوئری کمیٹی تشکیل دے کر غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کاروائی کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موجودہ حکومت دہشت گردی کے روک تھام میں مکمل ناکام اور محذ کھوکھلے دعوں سے آگے نہ بڑھ سکی:ناصر عباس جعفری
لاہور(جی پی آئی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت دہشت گردی کے روک تھام میں مکمل ناکام اور محذ کھوکھلے دعوں سے آگے نہ بڑھ سکی۔سکیورٹی اداروں کی ناکامی دراصل حکمرانوں کی نا اہلی کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مٹھی بھر دہشت گردوں نے یرغمال بنایا ہوا ہے دہشت گردوں نے پاکستان کو داخلی طور پر عدم استحکام کا شکار کرنے کے بعد بین الاقوامی سطح پر بدنامی کے اسباب پیدا کر رہے ہیں شام کے قانونی حکومت کے خلاف پاکستان سے سینکڑوں دہشت گردوں کا امریکہ اور اسرائیلی حمایت یافتہ باغیوں کی حمایت کے لیئے پہنچنے کی خبروں نے پاکستان کو دہشت گرد برآمدکنندگان کے صف میں کھڑا کر کے وطن عزیز کو دنیا بھر میں بدنام کر دیا ہے۔اس شرمناک جرم میں ہماری ایجنسیاں برابر کے شریک ہیں علامہ راجہ ناصرکا کہنا تھا وزیر اعظم کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف قومی اتفاق رائے کے لیئے بلائے جانے والی آل پارٹیز کانفرنس وقت سے پہلے ڈھیر ہو گئی اگر ان حکمرانوں کی ترجیحات میں قومی سلامتی شامل ہوتے توہزاروں شہدا کے قاتل اور ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف بھر پور آپریشن کا اعلان کرتے لیکن ایسا یہ ہرگس نہیں کر سکتے کیونکہ ان کو مینڈیٹ صرف اس لیے ملا ہے کہ افغانستان سے نکلنے میںامریکی گماشتوں محفوظ راستہ دے سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن کے قیام کے لیے محب وطن قوتوں کو میدان میں آنا ہوگا کیونکہ مادر وطن مزید بحرانوں کا متحمل نہیں دشمن ہمیں تقسیم در تقسیم کر کے اپنے مذموم مقاصد کے حصول میں لگے ہیں