اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری نے فاٹا میں سحر و افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ کا از خود نوٹس لے لیا۔ چیئرمین نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی سے رپورٹ طلب کرلی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے مہمند ایجنسی سے سینیٹر ہلال الرحمن کے خط پر ازخود نوٹس لیا۔
سینیٹر ہلال الرحمن نے ایک خط کے ذریعے چیف جسٹس کو آگاہ کیا تھا کہ حکومتی اعلانات کے باوجود سحر و افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ اٹھارہ سے بیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ چیف جسٹس نے قبائلی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین این ٹی ڈی سی سے رپورٹ طلب کر لی۔