پرتگال (جیوڈیسک) پرتگال کے صدر انیبل کوواکوسلوا نے ملک میں فوری انتخابات کرانے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جلد ہی بین الاقوامی بیل آوٹ کے زریعے ملک میں جاری سیاسی بحران پر قابو پالے گی۔
ملک میں جاری بحران پر دو اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن سوشلسٹ نے دھمکی دی ہے کہ فوری انتخابات نہ ہونے سے ملک جمہوریت کی پٹری سے الگ ہوسکتا ہے جبکہ پرتگال کے صدر کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی حکومتی مدت مکمل ہونے تک ملک میں قیام امن کو اولین ترجیح دیتی ہے۔
حکومت کی پارلیمنٹ میں ایک ٹھوس اکثریت ہے اور گزشتہ ہفتے آسانی سے عدم اعتماد کی تحریک کو ہرا دیا۔ یاد رہے کہ موجودہ حکومت کی مدت دوہزار پندرہ میں مکمل ہوگی۔