اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف کا آج قوم سے خطاب مخر

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

وزیراعظم نوازشریف کا قوم سے آج ہونے والا خطاب موخر کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم ہاس ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کا قوم سے پہلا خطاب بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کیا گیا ہے تاہم وزیراعظم کے قوم سے خطاب کی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس سے رہنمائی لینا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم کے سیاسی مشیرآصف کرمانی کے مطابق وزیراعظم قوم سے خطاب کرنے سے پہلے چاروں صوبوں کی صورتحال پر بریفنگ لیں گے۔ کیونکہ وزیراعظم قوم کے سامنے حقائق رکھنا چاہتے ہیں۔