آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم رہنے ، گوجرانولہ، اسلام آباد میں بارش کی پیش گوئی

Rain

Rain

اسلام آباد (جیوڈیسک) مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے ملک کے بالائی علاقوں میں کم شدت کے ساتھ جاری ہے۔ کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ہزارہ اور قلات ڈویژن میں تیز ہواں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی کوجرانوں والہ لاہور، ہزارہ، پشاور اور قلات ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ پارش کاامکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بالائی خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی سب سے زیادہ بارش خضدار، رسالپور میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ گرمی ولنبدین اور نوکنڈی میں پڑی جہاں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ سبی میں 43، سکھر اور چلاس میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں ریکارڈ کیے گیے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت یوں رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور لاہور 33، مظفر آباد اور کراچی 35، پشاور اور سکردو 36، فیصل آباد 37، حیدر آباد 38، کوئٹہ اور ملتان مین 39، گلگت 41 جبکہ مری میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔