بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے مغربی صوبے گانسو میں 6.6 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی جس سے اب تک 47 افراد ہلاک اور 300 زخمی ہو گئے ہیں۔ چینی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق زلزلہ سے زیادہ متاثر گانسو صوبے کے دار الحکومت لانزاو سے 170 کلومیٹر دور منکسین اور زانگسین نامی قصبے ہوئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ دوسرا زلزلہ اسی علاقے میں 5.6 شدت کا آیا۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق چین میں زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔