لاہور (جیوڈیسک) ایشیا کپ کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ آج سے لاہور میں شروع ہو گیا ہے۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں لگائے گئے تربیتی کیمپ میں حسیم خان کے علاوہ تمام کھلاڑی شریک ہیں۔ تربیتی کیمپ کے روزانہ تین سیشن شیڈول کیے گئے ہیں۔
کوچ طاہر زمان کے مطابق کیمپ اٹھائیس روز تک جاری رہے گا اور اکیس اگست کو قومی ٹیم ملائیشیا کے لیے روانہ ہو گی۔ چوبیس اگست کو ایشیا کپ شیڈول ہے۔ قومی کوچ کے مطابق کیمپ میں کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس پر توجہ دی جائے گی۔