ممبئی (جیوڈیسک) فلم ڈیڑھ عشقیہ میں درست تلفظ کیساتھ فر فر اردو بولنا مادھوری ڈکشسٹ کیلئے دنیا کا سب سے مشکل کام بن گیا۔ فلم ڈیڑھ عشقیہ کے ہدایتکار ابھیشک چوبے کا کہنا ہے خوبصورت تلفظ اور برجستہ جملے فلم کی جان ہیں۔ اس پرکوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔
لیکن بالی وڈ کوئین مادھوری ڈکشٹ کیلئے درست تلفظ کیساتھ فرفر اردو بولنا خاصا مشکل بن گیا ہے۔ وہ دن رات اپنی اردو بہتر بنانے میں مصروف ہیں تو دوسری جانب ان کی مد مقابل اداکارہ ہماقریشی اس پریشانی سے بینیاز مزیسے ہر سین اوکیکرارہی ہیں۔ ہما قریشی کی خوبصورت اردو نے بالی وڈ کوئین کو اور بھی پریشان کر دیا ہے۔