سکھیکی (جیوڈیسک) سکھیکی یرغمال بنائے جانیوالے پولیس اہلکار بازیاب کرالیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی پنڈی بھٹیاں سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔ سکھیکی کے نواحی علاقے پاڑ نصیبا میں پولیس نے مویشی چوروں کی گرفتاری کے لیے مشترکہ آپریشن کیا تو ملزموں نے ایس ایچ او احسان اورانسپکٹر ظفرکو یرغمال بنا لیا۔
پولیس نے علاقے کا محاصر ہ کیا تو ملزم مغوی پولیس اہلکاروں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے، پولیس نے پانچ خواتین سمیت دس افراد پر پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے اورانہیں حبس بے جا میں رکھنے کا مقدمہ تھانہ سکھیکی میں درج کر لیا، دنیا نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعدآئی جی پنجاب نے بھی ڈی ایس پی پنڈی بھٹیاں سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔