لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عمرعطابندیال نے لوڈ شیڈنگ کے کیس کی سماعت کے دوران بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے بجلی چوری کی رپورٹ طلب کر لی اور ریمارکس دیئے کہ جہاں غیر شفافیت نظر آئی، عدالت خود مداخلت کرے گی۔
لاہور ہائیکورٹ میں لوڈشیڈنگ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بیان دیاکہ موسم بہتر ہونے سے لوڈشیڈنگ کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، اس پرچیف جسٹس عمرعطابندیال نے ریمارکس دیئے کہ یہ تورمضان کریم کی برکت ہے۔
آپ نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے جو کام کیا، اس سے آگاہ کریں، عدالت نے چیف ایگزیکٹو لیسکو کو عہدے سے ہٹانے کی وجوہات بھی طلب کر لیں،اور مزید کارروائی 26 جولائی تک ملتوی کر دی۔