کراچی (جیوڈیسک) کراچی پیپلزپارٹی کل صدارتی انتخاب کے لئے لائحہ عمل کو حتمی شکل د ے گی،مخدوم امین فہیم کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں سے متفقہ امیدوار کے لئے رابطے جاری ہیں۔ پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر مخدوم امین فہیم نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدارتی انتخاب کے لئے پیپلزپارٹی ایک بہترین امیدوار سامنے لیکر آئی ہے۔
امید ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتیں رضا ربانی کی حمایت کریں گی۔انہوں نے کہا کہ صدارتی الیکشن کے لئے شیڈول کا اعلان ہو چکا ہے اب اس میں تبدیلی نہیں ہونی چاہئے اور الیکشن کمیشن نے بھی یہی فیصلہ دیا ہے،معلوم نہیں حکومت کیوں شیڈول تبدیل کرانا چاہتی ہے۔ مخدوم امین فہیم کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کل اسلام آباد میں اپوزیشن چیمبر میں صدارتی انتخاب کی حکمت عملی کا جائزہ لے گی۔