بلدیہ عظمی کراچی کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا

Karachi

Karachi

بلدیہ عظمی کراچی کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا۔ سندھ حکومت کی جانب سے فنڈز فراہم نہ کئے جانے پر بلدیہ ملازمین تین ماہ سے بغیر تنخواہوں کے گزارا کرنے پر مجبور ہیں۔

عید سر پر اور بلدیہ ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں۔ سندھ حکومت کی جانب سے فنڈز فراہم نہ کئے جانے پر بلدیہ عظمی کراچی کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا۔ بلدیہ ملازمین تین تین ماہ سے بغیر تنخواہ کے گزارا کرنے پر مجبور ہیں۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے مختلف مدوں میں بلدیہ عظمی کو چھہتر کروڑ روپے فراہم نہیں کئے۔ بلدیہ کے مالی بحران کے باعث فائر بریگیڈ اور محکمہ میونسپل سروسز کے ملازمین تین ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں۔ جبکہ محکمہ تعلیم کے ملازمین کو دو ماہ سے مشاہرہ نہیں مل سکا ہے۔