اسلامی بینکاری کی ترقی کی شرح 35.5فیصد ہو گئی

Islamic Banking

Islamic Banking

پاکستان (جیوڈیسک) پاکستان میں اسلامی بینکاری کی ترقی کی شرح پینتس اعشاریہ پانچ ہو گئی اور اسلامی بینکوں کے ڈیپازٹس سات سو چھ ارب روپے کی سطح پر پہنچ گئے ہیں اسلامک بینکنگ انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران اسلامی بینکوں کے ڈیپازٹس میں ایک سو پچاسی ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک نے ملک میں اسلامی بینکاری کے فروغ کیلئے خصوصی مہم چلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ اسلامی بینکاری کو ترقی دی جا سکے،رواں سال مارچ تک ملک میں اسلامی بینکاری کی برانچوں کی کل تعداد گیارہ سو ہو گئی جبکہ قبل از ٹیکس منافع دس ارب روپے رہا ۔اس وقت اسلامی بینکاری کی ترقی کی شرح بارہ فیصد ہے