ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 3500 میگاواٹ رہ گیا

Power Shortfall

Power Shortfall

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 3500 میگا واٹ رہ گیا ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے ترجمان کے مطابق ملک بھر میں اس وقت بجلی کی پیداوار 13450 میگا واٹ ہے جبکہ طلب 16500 میگا واٹ ہے۔ ترجمان کے مطابق پن بجلی کے ذرائع سے 5400 میگا واٹ، تھرمل سے 1850 میگاواٹ اور آئی پی پیز سے 6200 میگا واٹ بجلی مل رہی ہے۔

اس طرح مجموعی پیداوار 13450 میگا واٹ ہے ۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ پیداوار میں مزید اضافے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل یہ پیداوار کچھ وقت کیلئے 15000 میگا واٹ تک پہنچی تھی جو اس کے بعد ایک بار پھر 14000 میگا واٹ سے نیچے آگئی۔