ملتان بیوی کو منانے جانے والے نوجوان پر تشدد کے بعد پیٹرول چھڑک کر سسرالیوں نے آگ لگا دی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل۔تفصلات کے مطابق تھانہ قطب پور کے علاقہ بستی دائرہ کے رہائشی 25 سالہ نوجوان معراج نے ایک سال قبل اقرا نامی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی جس کا لڑکی کے اہل خانہ کو رنج تھا۔
دوماہ قبل لڑکی کے والدین نے دونوں میاںبیوی کو منا کرواپس لے آئے تھے جس کے بعد سے اقرا ناراض ہو کر اپنے والد کے گھر رہ رہی تھی روٹھی بیوی کو منانے کے لیئے معراج سسرال پہنچا تو ساس نند اور سسر سجاد نے تشدد کے بعد پیٹرول چھڑک کر معراج کو آگ لگا دی چیخ وپکارپرسسرالی موقع سے فرار ہو گئے جبکہ معراج کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ڈاکٹروں کے مطابق معراج 90 فیصد تک بری طرح جھلس چکا ہے۔