سونے کی قیمت میں 7 سو روپے کا اضافہ، فی تولہ 52 ہزار 2 سو کا ہو گیا

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) ملک میں سونے کی قیمتوں ایک بار پھر اضافہ، 700 روپے مہنگا ہو کر سونے کی فی تولہ قیمت 52 ہزار200 روپے ہو گئی ہے۔ عالمی منڈی کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک بھر میں آج بھی سونے کی قیمت میں مزید اضافے کا رجحان رہا، عالمی منڈی میں سونا 23 ڈالر اضافے سے 1312 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

عالمی منڈی کو دیکھتے ہوئے ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے اضافہ ہونے کے بعد 52 ہزار 200 روپے جبکہ 10 گرام سونا 600 روپے مہنگا ہو کر 44 ہزار 742 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں گذشتہ ماہ ریکارڈ کمی ہوئی تھی اور فی تولہ سونا 28 جون کو 46 ہزار کی سطح پر تھا۔