برطانیہ (جیوڈیسک) برطانیہ کے کرس فروم نے سینچری ٹور ڈی فران سائیکل ریس جیت لی۔ ویرسیلیز سے پیرس تک ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے اکیسویں اور آخری مرحلے میں سایکلسٹ کو ایک سو تنتیس اعشاریہ پانچ کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا۔ ریس میں جرمنی کے مارسیل کیٹل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے تین گھنٹے چھ منٹ اور پندرہ سیکنڈز کے وقت سے کامیابی حاصل کرلی۔
جنرل ساونڈ جرمنی کے ہی اندرے گریپل دوسرے اور برطانیہ کے مارک کوینڈش تیسرے نمبر پر رہے۔ریس کا اختتام پر برطانیہ کرس فروم کو مجموعی برتری حاصل رہی۔ جنرل ساونڈ فروم نے تیراسی گھنٹے چھپن منٹ اور چالیس سیکنڈز کے وقت سے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا سینچری ایڈیشن جیت لیا۔ فروم بریڈلے ویگینز کے بعد ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس جیتنے والے دوسرے برطانوی رائیڈر ہیں۔