شام (جیوڈیسک) شام میں باغیوں اور فوج کی لڑائی میں حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالی عنہ کے مزار کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ بمباری سے مزار کے احاطے میں ایک مسجد شہید ہو گئی۔ شامی شہر حما کے قریب خالدیہ نامی قصبے میں باغیوں اور سرکاری فوج میں شدید لڑائی جاری ہے۔
اس علاقے میں موجود حضرت خالد بن ولید کا مزار بھی بمباری کی زد میں آ گیا جس سے اس کے ایک حصے کو شدید نقصان پہنچا۔ بم باری سے مزار کے احاطے میں ایک مسجد شہید ہو گئی چند روز قبل فوج اور باغیوں کی لڑائی میں حضرت زینب علیہ سلام کے مزار کو بھی نقصان پہنچا تھا۔