مصر : مرسی پر مقدمہ، حامیوں کا ہائی کورٹ کے باہر احتجاج

Egypt

Egypt

مصر (جیوڈیسک) معزول مصری صدر محمد مرسی پر غیر ملکی طاقتوں کے ساتھ سازش کے الزام پر مقدمے کی خبر سامنے آنے پر انکے حامیوں نے قاہرہ میں ہائی کورٹ کے باہر احتجاج کیا۔ مصر کے سرکاری اخبار الاہرام نے عدالتی ذرائع کے حوالے لکھا ہے کہ کو پبلک پراسیکیوٹر نے تفتیش کے لئے معزول صدر کی پندرہ روز کے لئے گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

جبکہ فوج اور پبلک پراسیکیوٹر کی جانب سے اس خبر کی تردید جاری کی گئی ہے۔ دوسری جانب سابق صدر کے اہل خانہ نے ایک پریس کانفرنس میں فوج پر انکے اغوا کا الزام عائد کیا ہے۔ انکی بیٹی شائمہ نے کہا ہے کہ ان کا خاندان فوج کے خلاف قانونی چارہ جوئی کر رہا ہے۔