لندن (جیوڈیسک) چیئرمین لندن اولمپکس نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈوپنگ ثابت ہونے والے اتھلیٹس پر 4 سال کی پابندی لگائی جائے۔ دو سال کی پابندی بہت کم، یہی حال رہا تو لوگوں کا کھیل پر سے اعتماد ختم ہو جائے گا۔ لندن اولمپکس کے چیئرمین سبیچین نے ممنوعہ ادویات استعمال کرنے والے ایتھلیٹس پر دو کی بجائے چار سال کی پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
برطانوی ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈوپنگ ٹیسٹ ثابت ہونے پر دو سال کی پابندی سے ایتھلیٹس کو بہت نقصان پہنچتا ہے۔ ہمیں ڈوپنگ کیخلاف جنگ تیز کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ اگر یہی حال رہا تو لوگوں کا مقابلوں اور کھیل پر اعتماد برقرار نہیں رہے گا۔