چیف کمشنرز کانفرنس، ٹیکس اہداف حاصل کرنے کی حکمت عملی پر غور

Chief Commissioners

Chief Commissioners

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف کمشنر کانفرنس میں نئے مالی سال کا 2475 ارب روپے کا ہدف حاصل کرنے کیلیے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ چیئرمین ایف بی آرطارق باجوہ نے کہا ہے کہ ادارے میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر کی زیر صدارت چیف کمشنرز کانفرنس میں طارق باجوہ نے واضح کیا۔

کہ کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ کانفرنس میں نئے مالی سال کا 2475 ارب روپے کا ہدف حاصل کرنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹیکس محاصل کا ہدف پورا کرنے کے لئے مانیٹرنگ کا نظام بہتر بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے چیف کمشنرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔