منوج کمار علالت کے باعث ممبئی کے مقامی ھسپتال میں داخل

Manoj Kumar

Manoj Kumar

ممبئی(جیوڈیسک) بھارت کے معروف اداکار منوج کمار کو علالت کے باعث ممبئی کے مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ ایبٹ آباد میں پیدا ہونے والے چھہتر سالہ بالی ووڈ اداکار منوج کمار کو گزشتہ دو روز سے پتے میں شدید درد کی شکایت تھی۔

جس پر انکے اہل خانہ نے انھیں ہسپتال داخل کرایا۔ ڈاکٹروں نے آج میڈیا کو بتایا کہ منوج کی حالت اب خطرے سے باہر ہے تاہم انھیں آرام کی ضرورت ہے۔