اسلام آباد (جیوڈیسک) براڈ پیک سر کر کے واپسی پر لاپتہ ہونے والے 3 ایرانی کوہ پیماں کے نام جاری کر دیئے گئے۔ لاپتہ ہونے والے تین ایرانی کوہ پیماوں میں عدن بوزروگی، مجتبی جراحی اور پویا کینان شامل ہیں۔
تینوں کوہ پیما براڈ پیک سے واپسی پر کیمپ تھری سے لاپتہ ہوئے تھے اور اس وقت یہ تینوں کوہ پیما 7800 میٹر کی بلندی پر تھے۔ تینوں کوہ پیماں کی تلاش ختم کر دی گئی ہے اور اس بارے میں ایران کی کوہ پیما فیڈریشن کو مطلع کر دیا گیا ہے۔