اوگرا کرپشن کیس میں نیب کو اڑتالیس ارب روپے کی گیس چوری کے ثبوت مل گئے، اسکینڈل کیمرکزی کردار توقیر صادق کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اڑتالیس ارب روپے کی گیس چوری کے ثبوت ایک ہزار صفحات پر مشتمل ہیں۔ نیب کی تحقیقاتی ٹیم توقیر صادق کو آج عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ میں چودہ روز کے توسیع کی درخواست کرے گی۔
ٹیم نے اس مقصد کیلئے پرچہ بھی تیار کرلیا ہے۔ پرچہ ریمانڈ میں ملزم کے بیانات بھی شامل ہیں جبکہ پانچ سو سی این جی اسٹیشنز کی ری لوکیشن میں ملوث افراد کی تلاش کو بھی بنیاد بنایا گیا ہے۔ پرچے میں کہا گیا ہے کہ توقیر صادق کے دبئی اور عجمان کے بینک اکانٹس میں تینتیس لاکھ درہم منتقل ہوئے جن کی ریکوری ضروری ہے۔