لاہور(جیوڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومتی کوششوں سے ریلوے کی فریٹ سکیٹر میں آمدنی 40 لاکھ سے بڑھ کر ایک کروڑ 40 لاکھ روپے یومیہ ہو گئی ہے۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں پراجیکٹ ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا۔
کہ آمدن میں اضافہ سے مالی صورتحال بہتر ہو گی۔ سعد رفیق نے کہا کہ مسافروں کی سہولت کے لیے ایس ایم ایس میسج سروس کے نظام کو لاہور اور کراچی کے بعد اب پشاور اور کوئٹہ میں بھی شروع کیا جا رہا ہے۔