پاکستان اہم ترین اتحادی، افغان مستقبل اس سے وابستہ ہے، امریکا

U.S.

U.S.

امریکی (جیوڈیسک) محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کا اہم ترین اتحادی ہے، افغانستان کاامن پاکستان کے امن سے وابستہ ہے۔ واشنگٹن میں ذرائع بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہا فغانستان میں قیام امن کے لئے پاکستان کا کردار اہم ہے۔

امریکا پاک افغان تعلقات میں بہتری کا خیرمقدم کرتا ہے۔ ترجمان نے کہ امریکا پاکستانی وزیرخارجہ سرتاج عزیز کے دورہ افغانستان سے آگاہ ہے اور طالبان سے بات چیت کے سلسلے میں ہرممکن تعاون فراہم کرے گا۔ ترجمان نے کہا کہ جان کیری جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، تاہم اس دورے کا شیڈول تاحال فائنل نہیں کیا گیا۔