خانیوال : شادی کا جھانسہ دے کر لوگوں کو لوٹنے والی خاتون پکڑی گئی

Khanewal

Khanewal

خانیوال (جیوڈیسک) خانیوال میں شادی کا جھانسہ دے کر لوگوں کو لوٹنے والی خاتون پکڑی گئی، تیسرا شکار کرتے ہوئے پہلے شوہر نے پہنچ کر بھانڈا پھوڑ دیا۔ ملتان کی رہائشی طاہرہ نے پہلا شکار پرویزوالہ کے رہائشی ملک عبید نامی شخص کو بنایا۔ شادی کا جھانسہ دیا اور شادی سے قبل اس سے 50 ہزار روپے ہتھیالیے۔

لیکن نکاح کے اگلے ہی دِن دلہن رشتہ دار کے گھر انتقال کا بہانہ بناکر غائب ہو گئی۔ اس کے بعد خاتون اور اس کے ساتھی نے شبیر احمد نامی شخص کو بھی شادی کے چکر میں پھنسا کر 60 ہزار روپے اینٹھ لیے۔ شاطر خاتون تیسرے شخص کو جھانسے میں لے ہی رہی تھی کہ پہلا شکار اور شوہر عبید اللہ نے اسے ڈھونڈ نکالا۔ اور متاثرہ شخص شبیر کو اس کی رقم واپس دلوانے کا وعدہ کرکے ملزمہ جو اس کی بیوی بھی تھی، اپنے ساتھ لے گیا۔