لاہور(جیوڈیسک) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عمرعطا بندیال نے حج کوٹہ کیس کی سماعت کی۔اس دوران وزارت مذہبی امور کی جانب سے میرٹ پر پورا اترنے والے ٹور آپریٹرز کی فہرست پیش کی گئی جس پر درخواست گزاروں نے اعتراض کیاکہ فہرست میں میرٹ پرپورا اترنے والیکئی ٹورآپریٹرز کا نام شامل نہیں۔
سرکاری وکیل نے اعتراض مسترد کرتے ہوئے کہا میرٹ پر پورا اترنے والیٹور آپریٹرز کا نام فہرست میں شامل ہے عدالت نے میرٹ پر پورا اترنے والے انیس آپریٹروں کو کوٹہ دینے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا۔
کہ حج کوٹہ کیس کی سماعت عوامی خدمت سمجھ کر کر رہے ہیں کسی کو تو نظام ٹھیک کرنا ہے۔ کیس کی سماعت چھبیس جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے وزارت مذہبی امور سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔