لاہور : چوری کی گیس سے بجلی بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، پلانٹ برآمد

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں ضعی انتظامیہ نے گتہ بنانے کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر چوری کی گیس سے چلنے والے غیر قانونی بجلی بنانے کا پلانٹ برآمد کر لیا، فیکٹری کا مالک موقع سے فرار ہو گیا۔ لاہور کے علاقے پیکو روڈ پر واقع ایک گتہ بنانے کی فیکٹری پر ضلعی انتظامیہ کی ٹیم چھاپہ مار کر فیکٹری کو بجلی کی فراہمی کے بنایا جانے والی غیرقانونی پاور پلانٹ برآمد کر لیا۔

ضلعی ٹیم کے مطابق پاور پلانٹ فیکٹری میں خفیہ تہہ خانے میں بنایا گیا تھا جو گیس سے چلتا تھا۔ پلانٹ سے دو اشاریہ سات میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔ پاور پلانٹ کو گیس کی چوری کر کے دی جاتی تھی۔