سندھ (جیوڈیسک) ہائی کورٹ نے بلدیہ عظمی کراچی کو ملازمین کی چار ماہ کی تنخواہیں عید سے پہلے ادا کرنے کا حکم دیدیا۔ سکھر میں تعلقہ میونسپل ایڈمنسٹریشن کے ملازمین بھی دس ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ عیدکی آمد آمد اور بلدیہ کیملازمین کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم۔ تنخواہوں کے حصول کے لئے ملازمین کہیں احتجاجا بھیک مانگتے نظر آتے ہیں۔
تو کہیں کام چھوڑ ہڑتال کرتے۔ سندھ ہائی کورٹ نے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا نوٹس لے لیا۔ عدالت نیحکم دیا کہ عید سے پہلے ملازمین کی چار ماہ کی تنخواہیں ادا کی جائیں۔
سکھر میں بھی تعلقہ میونسپل ایڈمنسٹریشن کے ملازمین تنخواہ نہ ملنے پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ملازمین نے ڈرینج لائن کو احتجاجا بند کردیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے۔ ڈرینج لائن بند کرنا مجبوری ہے۔ملازمین نے خبردار کیا اگر عید سے قبل تنخواہیں ادا نہ کی گئی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردیں گے۔