آئی پی پیز کی پیمنٹس میں شفافیت کو برقرار نہیں رکھا گیا , صدارتی ترجمان

Presidential spokesman

Presidential spokesman

صدارتی ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابرنے کہا ہے کہ آئی پی پیز کی پیمنٹس میں شفافیت کو برقرار نہیں رکھا گیا۔ صدارتی ترجمان سینٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کی پیمنیٹس میں شفافیت کوب رقرار نہیں رکھا گیا ان کا کہنا تھا تین سوبائیس ارب روپے کن کمپنیوں کو ادا کئے گئے اس کی تفصیلات بتائی جائیں ان کا کہنا تھا وزیرخزانہ کا آئی پی پیز کی ادائیگیوں سے متعلق معلومات ویب سائیٹ پردینے کادعوی درست نہیں۔

وزارت خزانہ، وزارت پانی وبجلی واپڈا اور اوگرا کی کسی ویب سائیٹ پر ادائیگیوں سے متعلق معلومات فراہم نہیں کی گئیں ان کا کہنا تھا وزیر خزانہ کی غلط بیانی سے شفافیت پرسوالات اٹھتے ہیں۔

فرحت اللہ نے کہا آئی پی پیز سے حاصل ہونیوالی بجلی کی پیداوار اس میں قیمت اور وقت سے متعلق کوئی معلومات ویب سائیٹ پر فراہم نہیں کی گئیں آئی پی پیز کو سینٹر فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا جب تک تمام معلومات درست فراہم نہیں کی جاتیں تب تک شکوک وشبہات جنم لیتے رہیں گے۔