ائیرپورٹ انتظامیہ : مدینہ جانیوالی فلائٹ کے 25 مسافر روک لیے

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) میں ائیرپورٹ انتظامیہ نے شاہین ائیرلائن کی مدینہ جانے والی فلائٹ میں پچیس مسافروں کو سوار ہونے سے روک دیا۔ مسافروں سراپا احتجاج بن گئے۔ ائیرپورٹ انتظامیہ نے مدینہ جانے والی پرواز کے پچیس مسافروں کو بورڈنگ پاس دینے سے انکار کردیا۔ جس پر مسافروں نے ایئرلائن انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ انہیں کلیئرنس دی جائے تاہم ایئرپورٹ انتظامیہ نے ان کا مطالبہ تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

مسافروں کے مطابق شاہین ایئرلائن نے انہیں بذریعہ موبائل مسیج فلائٹ کی تاخیر کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ جس کے باعث وہ ایئرلائن کی جانب سے دیئے گئے۔

نئے وقت کے مطابق پہنچے لیکن انہیں سوار ہونے نہیں دیا گیا۔ دوسری جانب ایئرلائن انتظامیہ کا موقف تھا کہ مذکورہ مسافروں کو تاخیر سے ایئرپورٹ پہنچنے کی بنا پر بورڈنگ کارڈ جاری نہیں کیے گئے۔