پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے منفرد ریکارڈ بنا ڈالا

Misbah-ul-Haq

Misbah-ul-Haq

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے منفرد ریکارڈ ڈالا اور بغیر سنچری کئے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔ ٹک ٹک کے نام سے مشہور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق جو پاکستانی بیٹنگ لائن میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے ایک سو چوبیس ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں تین ہزار سات سو چھپن رنز بغیر سنچری اسکور کیے بنا کر سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ انہوں یہ ریکارڈ سینٹ لوشیا میں کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میں نصف سنچری اسکور کرکے بنایا۔

پاکستانی کپتان مصباح الحق نے اپنے ہم وطن سابق کپتان وسیم اکرم اور معین خان کا ریکارڈ توڑ کر اس فہرست میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ سابق کپتان وسیم اکرم تین ہزار سات سو سترہ رنز کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر ہیں پاکستان ہی کے سابق کپتان معین خان تین ہزار دو سو سڑسٹھ رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے والے مصباح الحق کا ایک روزہ میچز میں سب سے زیادہ اسکور چھیانوے رنز ناٹ آوٹ ہے۔