ٹیکسٹائل مصنوعات اور کپڑوں کی برآمدات میں 5 فیصد اضافہ

Textile

Textile

گذشتہ مالی سال13-2012 کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات اور کپڑوں کی برآمدات میں 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2012 سے جون 2013 تک ٹیکسٹائل مصنوعات اور کپڑوں کی برآمدات کی مالیت 13 ارب 64 لاکھ ڈالر رہی۔

جبکہ مالی سال12-2011 کے دوران 12 ارب 33 کروڑ 60 لاکھ ڈالر مالیت کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کی گئی تھیں۔ ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کی وجہ سے ملک کی مجموعی برآمدات کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ جس سے تجارتی خسارے میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔