ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں میڈیکل سٹور اور الشفاء مافیہ کاراج، سرکاری اہلکار ایجنٹ بن گئے

چکوال: ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میںمیڈیکل سٹور اور الشفاء مافیہ کاراج،سرکاری اہلکار ایجنٹ بن گئے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹر حضرات سو فیصد مریضوں کو وہ دوائی لکھ کر دیتے ہیں جو کہ ہسپتال میں موجود نہ ہے جبکہ دوسری جانب ہسپتال میں موجو دتمام مشینری انتظامیہ کے بقول خراب پڑی ہے۔

اور لیبارٹری میںموجود سرکاری اہلکار الشفاء لیبارٹری کے ایجنٹوں کی مانند کام کرتے نظر آتے ہیں جب بھی کوئی مریض کسی ٹیسٹ کی غرض سے لیبارٹری کا رخ کرتا ہے تو وہاں پر موجود اہلکا ر اسے الشفاء لیبارٹری کا پتہ سمجھا دیتے ہیں اس بارے میں ای۔ڈی۔او ہیلتھ چکوال ڈاکٹر ناصر محمود کا کہناہے کہ ہسپتال کو سرکاری طور پرجو فنڈز جاری کئے جاتے ہیں۔

ان فنڈز میں انتظامات ناممکن ہیں ہسپتال کی صفائی بارے سوال کرنے پر ڈاکٹر ناصر محمود کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں پانی کا مسئلہ ہے اس وجہ سے صفائی نہیں ہو سکتی جبکہ چند روز قبل ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا مرحلہ مکمل ہوا ہے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ضلع چکوال کا واحد ہسپتال ہے شہریوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔