ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی کامیڈی فلم ربا میں کیا کروں کا خوشیوں اور شرارتوں بھرا نیا گانا باری برسی شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ بالی وڈ فلم منابھائی ایم بی بی ایس سے شہرت پانے والے اداکار ارشد وارثی فلم ربا میں کیا۔
کروں میں ایک بار پھر شائقین کو اپنے مخصوص انداز میں ہنساتے دکھائی دیں گے۔ارشد وارثی کے ساتھ بالی وڈ اداکارہ پاریش راول، راج ببر اور شکتی کپور بھی جلوہ گر ہوں گے،فلم دو اگست کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔