ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹیراوڈی راٹھور کی ہٹ جوڑی اکشے کمار اور سوناکشی سنہا ایک بار پھر ساتھ جلوہ گر ہونے کی تیاری پکڑ چکے ہیں۔ جی ہاں بالکل 2010 کی بلاک بسٹر کرائم ایکشن فلم ونس اپان اے ٹائم اِن ممبئی کا سیکوئل ونس اپان اے ٹائم اِن ممبئی اگین ریلیز کے لیے تیار ہے جس کے نئے گانے کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔
رجت اوڑا کے تحریر کردہ چغلیاں کے بولوں پر مبنی اس گانے کو معروف پلے بیک سنگر جاوید علی اورساحر علی بگا کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی ویڈیو میں سوناکشی مختلف ایونٹس میں اکشے کمار اور عمران خان کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ ہدایتکار ملن لتھوریا کی اس فلم میں اکشے کے مدِ مقابل سوناکشی ہیروئن کا رول ادا کر رہی ہیں۔
جبکہ عامر خان کے بھانجے عمران خان اور سونالی باندرے بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔ ایکتا اور شوبھا کپور کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی رجت اروڑا نے تحریر کی ہے۔
جس میں اکشے بحیثیت ڈان (شعیب خان)، عمران خان(اسلم)، سوناکشی سنہا بحیثیت اداکارہ(جیسمین) اور سونالی معروف اداکارہ (ممتاز) کے کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ گینگسٹرز کے گرد گھومتی ایکشن اور کرائمز سے بھرپور اس فلم کا میوزک پریتم نے ترتیب دیا ہے جو رواں سال عید کے فوری بعد 15 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔