اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے قومی احتساب بیورو کو گرفتاری کیلئے کھلا چیلنج دے دیا، کہتے ہیں خود اسلام آباد آ گیا، گرفتار کر لیں،خرچہ بھی بچ جائے گا۔ پارلیمنٹ ہاس میں ذرائع سے غیر رسمی گفتگو میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا ۔
کہا جا رہا تھا کہ پنجاب حکومت ان کی گرفتاری میں تعاون نہیں کر رہی، اب وہ خود اسلام آباد آ گئے ہیں تا کہ نیب انہیں گرفتار کر سکے، یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے گرفتاری کی صورت میں نیب کا خرچہ بھی بچ جائے گا۔