بچوں کے پسندیدہ کارٹون ٹام اینڈ جیری چھیالیس سال بعد ایک بار پھر ٹیلیوژن اسکرین پرنظر آئیں گے۔ کبھی لڑائی تو کبھی پٹائی، ماردھاڑ اور پھر مشکل وقت پر ایک ہوجائیں، نٹ کھٹ اور شرارتی کارٹون ٹام اینڈ جیری ایک بار پھر بچوں کو ہنسانے آرہے ہیں۔ ٹام کی احمقانہ حرکتیں اور جیری کی عقلمندیاں کیسے ان دونوں کو پھنساتی ہیں۔ ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے والے جانی دشمن کبھی کبھی دوست بھی بن جاتے ہیں۔
مالکن کی مار اور ٹام کا پیار، اس سین میں جیری رنگ میں بھنگ کیسے کرتا ہے۔ جن کی حرکتیں دیکھ کر ہنسی کے فوارے چھوٹ جائیں۔ یہی کارٹون اب بچوں کی ڈیمانڈ پر ایک بار پھر برطانوی ٹی وی پر جلد واپس آرہے ہیں۔ وارنر برادر نے فیصلہ کیا ہے کہ چھیالیس سال بعد بچوں کو خوش کر دیا جائے اور پسندیدہ کارٹونز کو ٹیلیوژن پر دکھایا جائے گا۔