اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل حکومت سے پوچھیں کہ وہ لاپتہ افراد کو بازیاب کر سکتی ہے یانہیں، اگر انہیں طالبان لے کر گئے ہیں تو بتا دیں، ہم ان سے پوچھ لیں گے۔ حکومت وقت گزاری اور ہمیں آخری حد تک جانے پر مجبور نہ کرے۔
چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ لاپتہ افراد کیس کی سماعت کر رہا ہے۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا کہ حکومت سے کچھ نہیں ہوسکتا تو ہم حکم جاری کر دیں گے، ہم حکومت کے اچھے کاموں کی تعریف کرتے ہیں مگر عوام کو تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔