کراچی (جیوڈیسک) ملکی بنکوں کے ڈیپازٹس چودہ فیصد اضافے سے سات ہزار تین سو ارب روپے سے بڑھ گئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال دو ہزار بارہ، تیرہ کے دوران بینکوں کے ڈیپازٹس میں نو سو تیرہ ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
بنکوں کے نئے ایک سو اٹھائیس ارب روپے کے قرضوں سے مجموعی حجم تین ہزار آٹھ سو ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔
اس عرصے کے دوران بنکوں کی نو سو ستاون ارب روپے کی نئی سرمایہ کاری سے مجموعی، سٹاک چار ہزار ایک سو ارب روپے سے بڑھ گیا، مالی سال کے دوران بنکوں کی سرمایہ کاری میں تیس فیصد اضافہ ہوا۔