کراچی (جیوڈیسک) کراچی سٹاک مارکیٹ میں بلند ترین سطح پر بند ہونے کا ریکارڈ بن گیا، ہنڈرڈ انڈیکس تیئس ہزار چھ سو تراسی پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ کے آغاز پر ملا جلا رجحان رہا
سیمنٹ اور ٹیلی کام سیکٹر کے شیئرز میں نمایاں کام ہوا، مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس پچیس پوائنٹ کے اضافے سے تیئس ہزار چھ سو تراسی کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا، مجموعی طور پر سینتیس کروڑ سینتیس لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔