چیرمین نادرا طارق ملک نے کہا ہے کہ یکم اگست سے بچوں کے لیے ب فارم کی جگہ اسمارٹ کارڈ متعارف کروایا جارہا ہے جس میں بچے کے تعلیمی ریکارڈ سمیت ویکسی نیشن ریکارڈ بھی موجود ہوگا جبکہ مدارس کے بچوں کی بھی رجسٹریشن کی جائے گی۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نادرا کا تیار کردہ قومی شناختی کارڈ دنیا کا محفوظ ترین شناختی کارڈ ہے۔
جس میں چھتیس سیکیورٹی فیچرز ہیں۔ چیرمین نادرا نے بتایا کہ ملک کے چھیانوے فیصد لوگ رجسٹرڈ ہیں جن میں سے خواتین کی تعداد چھیاسی فیصد ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نادرا اسمارٹ کا رڈ ٹیکس چوروں کو پکڑنے، زکوة، تنخواہوں کی فراہمی اور دیگر امور کے حوالے سے بھی کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔