اسلام آباد (جیوڈیسک) اوگرا کرپشن کیس کی تفتیشی ٹیم نے سپریم کورٹ میں پیش کرنے کیلئے رپورٹ تیار کر لی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ توقیر صادق سے تفتیش کرنے والی ٹیم پر شدید دبا ڈالا جا رہا ہے۔ اوگرا کرپشن کیس میں توقیر صادق سے تفتیش کرنے والی ٹیم آج سپریم کورٹ میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے اپنی حتمی رپورٹ تیار کر لی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ توقیر صادق سے متعلق ہر کیس میں رکاوٹیں کھڑی اور تفتیشی ٹیم پر ہر ممکن طریقے سے دبا ڈالا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق تفتیشی ٹیم کو سفری الانس کی مد میں بائیس لاکھ کی رقم بھی ادا نہیں کی گئی چودہ جنوری سے نیب کی پانچ ٹیموں نے مختلف اوقات میں بیرون ملک سفر کیا تھا۔