لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ لوگوں کو انصاف نہیں ملتا، تھانے ڈاکووں کے اڈے بنے ہوئے ہیں۔ بے گناہ اندر ہوتا ہے اور گناہ گار کو بااثر چھڑوا لیتے ہیں۔ لاہور میں ذرائع سے گفت گو کرتے ہوئے چودھری سرور کا کہنا تھا کہ ان کے متعلق مسلم لیگ ن کے قائدین جو فیصلہ کریں گے وہ قبول ہو گا، ملک میں سرمایہ کاری کیلئے امن و امان قائم کرنا ہو گا۔
تعلیم، پولیس اور لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے اپنے تجربات سے پاکستان کو فائدہ پہنچاوں گا، چودھری سرور کا کہنا تھا کہ انہیں جنوبی پنجاب کی محرومی کا اندازہ ہے بیرونی فنڈنگ کے باوجود وہاں پر پیسہ نہیں لگایا گیا۔