راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی میں ڈھوک بنارس میں دو گروپوں میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے، پولیس نے علاقے کو گہرے میں لے کر تمام راستوں کو بند کر دیا۔ راولپنڈی میں کچھ روز سے دو گروپوں میں جاری تنازہ زور پکر گیا رات گئے، دونوں اطراف سے ہونے والی فائرنگ سے 5 سے زائد افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر راولپنڈی ڈسٹرک ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔
واقعہ کے بعد پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی تاہم شدید فائرنگ کے بعد پولیس نے تمام علاقے کو چاروں طرف سے سیل کر دیا جس کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ابھی بھی فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں جس کی وجہ سے پولیس بھی جائے واقع سے کچھ فاصلے پر موجود ہے۔ واقع کے بعد علاقے میں شیدید خوف و ہراس اور اہل علاقہ گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔