کراچی : شاہراہ پاکستان پر نامعلوم افراد نے مسافر بس کو آگ لگا دی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) شاہراہ پاکستان پر عائشہ منزل سے واٹر پمپ چورنگی کی جانب جاتے ہوئے نصیرآباد اسٹاپ کے قریب قائم سی این جی اسٹیشن کے باہر کھٹری ہوئی روٹ نمبر ڈبلیو 11 کی مسافر بس کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے شیشے توڑنے کے بعد آگ لگا دی اور فرار ہو گئے، واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد فائر ٹینڈر اور پولیس کی نفری پہنچی۔

لیکن اس وقت تک بس مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی، بس مالک نے جیو نیوز کو بتایا کہ بس میں سی این جی ختم ہو گئی تھی، جس کے بعد اس نے گذشتہ شام سے ہی بس کو سی این جی فلنگ اسٹیشن کے باہر کھڑا کر دیا تھا۔