کراچی : سائٹ ایریا سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

karachi

karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے سائٹ ایریا سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 5 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق سائٹ ایریا کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ڈکیتی کی واردت میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار کئے جانے والے ملزمان کے قبضے سے پیرآباد کے علاقے سے چھینی گئی موٹر سائیکل، 5 ٹی ٹی پستول اور ایک رائفل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔